ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوسینا لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے خلاف ایف آئی آر درج

شیوسینا لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے خلاف ایف آئی آر درج

Mon, 13 Dec 2021 18:57:34    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت کے خلاف دہلی کے منڈاولی پولیس اسٹیشن میں ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیوسینا کے رکن اسمبلی کے خلاف بی جے پی کی خواتین ونگ کی کارکن راوت نے منڈاولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خاتون کارکن نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ سنجے راوت کا بیان نہ صرف خواتین کی تضحیک ہے بلکہ اس سے بی جے پی کی خواتین کارکنوں کے وقار کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک مراٹھی نیوز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سنجے راوت نے بی جے پی کارکنوں کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سنجے راوت کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 اور 509 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


Share: